ادے
پور یکم اگست (یو این آئی) گجرات میں پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے کنوینر
ہاردک پٹیل نے وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کے عہدے سے استعفی دینے کی پیشکش
کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہیں۔
مسٹر
ہاردک نے محترمہ پٹیل کے استعفی
دینے کی پیشکش پر اپنی رائے میں کہا کہ
وزیر اعلی نے گجرات میں ترقی پر توجہ نہیں دی اور اب ریاست کے چھ کروڑ عوام
ان سے جواب مانگ رہے ہیں۔
اگلے وزیر اعلی پر پوچھے گئے سوال کے جواب
میں انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن جو
بھی آئے ہمارے مفاد کی بات کرے۔